لندن (جیوڈیسک) برطانوئی نژاد پاکستانی ساکلسٹ نے یتیم بچوں کے لئے فنڈ اکھٹا کرنے کی غرض سے لندن سے چیریٹی ساکلنگ کا آغاز کردیا ہے۔
پاکستانی نژاد برطانوی شہری عامر نذیر نے سائیکل کے ذریعے اپنے سفر کا آغاز لندن سے کیا، عامر نزیر کا مقصد پاکستان میں یتیم بچوں کی مدد کے لیے فنڈ جمع کرنا ہے۔ یہ فنڈز مرسی ٹرسٹ کے لیے جمع کیے جارہے ہیں، عامر نذیر کے ہمراہ دیگر سائکلسٹ بھی ہیں۔
اس مہم میں وہ بارہ ہزار میل کا سفر دس ماہ میں مکمل کریں گے اور اس دوران 33 ممالک کی سرحدیں عبور کریں گے، مرسی ٹرسٹ کا منصوبہ ہے کہ اسلام آباد اور جہلم کے درمیان ایک یتیم خانہ تعمیر کیا جائے، اس سلسلے میں پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔