کوئٹہ (جیوڈیسک) سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سینیٹ کے انتخابات کو کمرشلائز کر کے بدنام کیا جارہا ہے، اس تاثر کو ختم کرنا تمام جماعتوں کی ذمہ داری ہے جبکہ جے یو آئی )ف( کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر ہارس ٹریڈنگ کو روکنا ہوگا۔
کوئٹہ میں اے این پی کے ررہنما اور رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک کی جانب سے دئے گئے ظہرانے سے رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اے این پی سمیت مختلف جماعتوں سے رابطے ہیں۔
خاص طور پر ہارس ٹریڈنگ روکنے کے حوالے سے بعض پارٹیوں کے رہنماوں کے درمیان سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا بھی ہوا ہے۔ اس موقع جے یو ئی ف کے رہنما مولانا غفور حیدری نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ہمارے پختونخواہ سمیت مختلف جماعتوں سے بھی رابطے ہیں۔
سینیٹ انتخابات میں ہم سب کو مل کر ہارس ٹریننگ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوا۔ بی این پی عوامی کے ہنما اور سابق صوبائی وزیر سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی کوشش ہو کہ سینیٹ کے منتخب نمائندے صوبے کے اصل نمائندے ہوں، ایسا نہ ہو کہ جو نمائندے منتخب ہونگے،انہیں بلوچستان اور یہاں کے مسائل کا پتہ ہی نہ ہو۔