لاس اینجلس (جیوڈیسک) دنیا بھر میں انسانیت کا پرچار کرتا امریکا اپنے ملک میں آنکھیں بند کئے بیٹھا ہے۔
امریکی پولیس لوگوں سے ان کی سانسیں چھینتی پھر رہی ہے۔ سماجی میڈیا پر منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس درخت تلے بیٹھے نہتے نوجوانوں سے الجھ رہی ہے اور پھر اگلے ہی لمحے فائرنگ کی آواز آئی اور نوجوان زمین پر گر پڑا۔
لاس اینجلس میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ڈکیتی کی ایک واردات کی اطلاع پر موقع پر گئے تھے۔ مرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔