ملتان: پسند کی شادی نہ ہونے پر خود سوزی کرنے والا نوجوان دم توڑ گیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) جتوئی کا رہائشی عون علی پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے والدین نے اس کی پسند کی جگہ شادی کرنے کے بجائے خالہ زاد سے طے کر دی جس پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔

گزشتہ روز امدادی ٹیموں نے نوجوان کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں منتقل کیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق آگ کے باعث نوجوان کے جسم کا 70 سے 80 فیصد حصہ جھلس گیا تھا جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔