پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اسی نومبر میں، سندھ میں اگلے سال ہونگے

ECP

ECP

اسلام آباد (جیوڈیسک) سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے بتا دیا کہ دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کو کہا گیا ہے کہ سندھ میں 2016ء کے آغاز اور پنجاب میں نومبر 2015ء میں انتخابات کرائے جائیں۔ سندھ اور پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھا ہے۔

خط کے مطابق دونوں حکومتوں نے حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے دیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ پنجاب اسی سال نومبر، جبکہ سندھ اگلے سال کے آغاز میں میں بلدیاتی انتخابات کرا سکتا ہے، الیکشن کمیشن انتخابی عمل شروع کرے۔ اس سے پہلے خیبر پختونخوا حکومت نے بھی اسی سال بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا جب کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات ہو چکے اور ضلعی حکومتیں بھی بن چکی ہیں۔