پشاور :بارش سے چوکی کی چھت گر گئی، 4 ایف سی اہلکار جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں بارش کے باعث متنی میں ایک پولیس چوکی کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہل کار جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق چوکی پر ایف سی اور پولیس اہل کار مشترکا ڈیوٹی دیتے ہیں۔کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔زخمی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ رات کا کھانا کھا رہے تھے جس وقت یہ حادثہ پیش آیا۔