نیو یارک (جیوڈیسک) فوربز میگزین کی رپورٹ کے مطابق مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس 79.2 بلین ڈالر دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پچھلے سال بل گیٹس کی دولت 76 بلین ڈالر تھے۔
دولت مند افراد کی فہرست میں دوسرا نمبر میکسیکو کے ارب پتی کارلوس سلم کا ہے۔ جن کے اثاثوں کی مالیت 77.1 بلین ڈالر ہے۔ تیسرے نمبر پر امریکی سرمایہ کار وارن بفٹ ہیں۔ جو 2008 میں دنیا کے سب سے جبکہ 2011 میں تیسرے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 72.7 بلین ڈالر ہے۔ میگزین کے مطابق اس سال ارب پتیوں کی تعداد 1645 سے بڑھ کر 1826 ہو گئی ہے۔