ڈینیل کریگ ایک بار پھر جیمز بونڈ بن گئے

Daniel Craig

Daniel Craig

نیویارک (جیوڈیسک) جیمز بونڈ سیریز کی نئی فلم”اسپیکٹرے”کی شوٹنگ زور و شور سے جاری،نئی وڈیو منظر عام پرآگئی ۔نامور ہالی ووڈ اداکار ڈینیل کریگ مسلسل چوتھی بار جیمز بونڈ بن گئے۔ جیمز بو نڈ سیریز کی نئی فلم”اسپیکٹرے”کی شوٹنگ کئی ممالک میں زور وشور سے جاری ہے جس کی نئی وڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔ 4 سال بعد آنے والی بونڈ سلسلے کی 24 ویں فلم کی ہدایتکاری سیم مینڈس دے رہے ہیں

جس میں ایک بار پھر ڈینیل کریگ خفیہ ایجنٹ زیر و زیرو سیون کے رول میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ جان لوگن اور نیل پوروس کی تحریر کردہ نئی بونڈ فلم اسپیکٹرے میں ڈینیل کریگ کے ساتھ کرسٹوف والٹز، رالف فائنز، مونیکا بیلوسی، اینڈیو اسکاٹ، نومی ہیرس، بین وہشاو اور جیسپر کرسٹین سن اہم کردار نبھائینگے۔ ایکشن، ایڈونچر، کرائم اور جا سو سی پر مبنی بونڈ سیریز کی 24 ویں فلم اسپیکٹرے میٹرو گولڈوین میر اور کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال 23 اکتوبر کو برطانوی جبکہ 6 نومبر کو امریکی سینما گھر وں کی زینت بنائی جائے گی۔