افراط زر میں پانچ اعشاریہ چار پانچ فیصد اضافہ

Inflation

Inflation

اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکرٹری شماریات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران تعلیمی اخراجات میں 14 فیصد، بجلی کے نرخوں میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹماٹر کی قیمت میں 57.8، تازہ پھلوں کی قیمت میں 13.4 فیصد اضافہ ہوا۔ دال مونگ انیس اعشاریہ چھ پانچ فیصد، دال ماش اٹھارہ اعشاریہ چار نو فیصد، موٹر وہیکل ٹیکس 36.71 فیصد، سوتی ملبوسات 12.25 فیصد مہنگی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران پیاز کی قیمت میں 30.6 فیصد، آلو 15.7 اور چکن کی قیمت میں 12.8 فیصد اور گندم کی قیمت میں گیارہ اعشاریہ نو چھ فیصد کمی ہوئی۔ مٹی کے تیل میں 29.69 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات میں 24.11 فیصد کمی ہوئی۔