حافظ آباد: 2 اسکول وین دھند کے باعث ٹکرا گئیں، 6 طلبا زخمی

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد میں دو اسکول وینیں دھند کے باعث ٹکرا گئیں، حادثے میں 6 طلبا اور ایک ٹیچر زخمی ہوگئی ہیں۔ حافظ آباد میں کالیکی کے مقا م پر دھند کے باعث دو اسکول وین آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 6 طلبا اور خاتون ٹیچر زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے طلبا کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال متنقل کر دیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ زخمی ہونے والے طالبعلموں کی عمریں 8 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔