بھارتی خارجہ سیکرٹری سبرامنیم جے شنکر پاکستان پہنچ گئے

 Jay Shankar

Jay Shankar

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارتی خارجہ سیکرٹری سبرامنیئم جے شنکر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ بھارتی ہائی کمیشن اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر، سیاچن اور سرکریک پر بھی بات ہوگی۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب اعزاز چودھری سے ملاقات کرینگے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور سارک سے متعلق امور پر بات ہوگی۔