واہ کینٹ سانحہ پر متحدہ کے قائد الطاف حسین کا اظہار افسوس

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے واہ کینٹ میں رہائشی عمارت گرنے سے متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ یہ واقعہ ایک بڑا سانحہ ہے جس میں خواتین سمیت کئی افرادجاں بحق اور معصوم بچوں سمیت کئی افرادزخمی ہوئے۔

انہوں نے حکومت سے کہا کہ عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں۔ الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔