بہاولپور میں مبینہ طور پر دو گرفتار ڈاکو ہلاک

Bahawalpur

Bahawalpur

بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور میں مبینہ طور پر دو گرفتار ڈاکو، پولیس حراست سے چھڑانے کے لئے آنے والے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دو گرفتار ڈاکوؤں محمد رضا اور احمد رضا کو اسلحہ برآمد کرنے کے لئے لے جایا جارہا تھا۔

درباہ محل کے قریب مبینہ طور پر ڈاکووں کے ساتھیوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی اور ڈاکووں کو چھڑانے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس موبائل میں موجود ڈاکو محمد رضا اور احمد رضا اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔