سبی کی خبریں 03/03/2015

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) دودھ دینے والے جانور خرید کر عوام کو انکی ضرورت کے مطابق دودھ کی فراہمی کو یقنی بنائینگے میلے کیلئے منتخب کردہ جانور وں کو مزید تیار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ریہرسل کرائی جائے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک طارق مسعود چوہدری نے اپنے دورہ سبی کے دوران بیف پروڈکشن ریسرچ سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر بیگ محمد کاکڑ ،بیف سنٹر سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ بھی موجود تھے سپرنٹنڈنٹ بیف سنٹر نے ڈائریکٹر جنرل کو بریفنگ دیتے ہوئے میلے کی تیاریوں بار ے آگاہ کیا میلے کی تیاریوں کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک طارق مسعود چوہدری نے ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ کی کارکردی کی تعریف کی اور ہدایت دی کہ دودھ دینے والے جانوروں کی خریداری کیلئے پی سی ون بنائیں تاکہ دودھ دینے والے جانور خرید کر عوام کو انکی ضرورت کیمطابق دودھ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ڈائریکٹر جنرل اور ڈپٹی ڈائریکٹر نے میلے کی تیاریوں کے سلسلے میں سٹیڈیم کا بھی وزٹ کیا اور انہیں اطمینا بخش پایا مزید براں انہوں نے میلے کیلئے جانور منتخب کرکے سپرنٹنڈنٹ بیف سنٹر کو ہدایت کی وہ ان جانوروں کو مزید تیار کریں اور انکی ریہرسل کرائیں ڈائریکٹر جنرل نے بیف سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور آباد زمینوں اور فصلات کو بھی دیکھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سبی(محمد طاہر عباس )ڈسٹرکٹ کونسل کے منعقدہ تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین خان دہپال نے کہا کہ ہم چیئرمین کے منصب کو امانت سمجھتے ہیں اور اپنی تمامتر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم میں تجربہ کار لوگ موجود ہیں جنکے تجربہ سے استفادہ کرتے ہوئے اور اپنی کوششوں سے ہمیں منزل کیجانب گامزن ہونا ہے ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں ہم انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دینگے اس قبل تعارفی کلمات میں اجلاس سے ڈسٹرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین میر محمد چانڈیہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمارے حلقے کے عوام نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے منتخب کیا ہے جلد ہی ٹیم ورک قائم کرینگے جسکے براہ راست ثمرات عوام تک پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے تعلیم ،صحت ،پینے کے صاف پانی اور روزگار کیلئے بہتر نظام چلانے کیلئے بھرپور کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم میں نفرتیں پیدا کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اقرباء پروری کرنے والے عناصر کو اپنے درمیاں سے نکا ل باہر کرینگے انصاف فراہم کرینگے انہوںنے کہا کہ سبی ایک تاریخی مقام ہے یہاں صدیوں سے سبی کا میلہ ہوتا چلا آرہا ہے پہلے اس میلے سے زمینداروں اور عوام کو فائدہ ہوتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہے جشن سبی کی اصل روح کو بحال کرنے کی ضرورت ہے تعارفی اجلاس سے یونین کونسلز کے چیئرمین ظفر سلطان باگڑانی ،احمد خان لونی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اجلاس میں یونین کونسلز کے چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں اور اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبی(محمد طاہر عباس )میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی دائود رند نے کہا کہ شہر کی خوبصورت کو بحال کرنے کے علاوہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اسکے لیے عوام اور باالخصوص تاجر برادری کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سبی ہم سب کا شہر ہے اور اسے صاف ستھرا رکھنے میں بھی ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے جہاں تک میونسپل کمیٹی کے عملہ کا تعلق ہے تو اسے ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے میں اپنی تمامتر کوششیں بروئے کار لائیں دوسری جانب شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے گھروں اور دکانوں کے آگے سڑکوں اور گلیوں کی نالیوں پر لمبے چوڑے تھڑے نہ بنائیں اس سے صفائی کے عملہ کو صفائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم چیئرمین کے منصب کو عوام کی ضرورت کا ذریعہ سمجھتے ہیں عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے انکے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے کیونکہ ہم نے عوام کی خدمت کیلئے عزم صمیم کر رکھا ہے۔