بھمبر کی خبریں 03-03-2015

Dead Body

Dead Body

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر کے نواحی گائوں ڈھیری وٹاں میں موٹر سائیکلوں میں ٹکر سے گر کر نوجوان ڈمپر کے نیچے آ کر جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی جاں بحق اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل پولیس نے مقدمہ درج کر نعش ورثا کے حوالے کر دی تفصیلات کے مطابق فکروٹ کے رہائشی نوجوان محمد مہتاب ولد عبدالغفور قوم مغل ساکن فکروٹ جو کہ سوکاسن سے بھمبر کی طرف آ رہا تھا کہ ڈھیری وٹاں پولیس چیک پوسٹ کے نزدیک سامنے سے آنے والے قمر ندیم ولد اللہ دتہ ساکن دھوڑانوالہ موٹر سائیکل نمبری GTL7204 جو کہ ڈمپر کو اوور ٹیک کر رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے محمد مہتاب سے ٹکرا گیا موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر ہونے سے محمد مہتاب سٹرک پر گرا گیا اور پیچھے سے آنے والے حساس ادارے کے ڈمپر کے نیچے آ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ قمر ندیم شدید زخمی ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل پر سوار تیسرا نوجوان کاشف محمود ولد پرویز بال بال بچ گیا حادثہ کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر زخمی اور جاں بحق ہونیوالے نوجوانوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر منتقل کر دیا جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور ڈمپر کو لیکر موقع سے فرار ہو گیا بھمبر پولیس نے حادثہ کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی اور شدید زخمی کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر برنالہ روڈ نالہ مغلورہ پر 6 ماہ قبل ہونیوالے ٹھیکے کے باوجود پل کی تعمیر کا کام شروع نہ ہو سکا بارش کے دوران نالہ میں برساتی پانی کے باعث روزانہ ہزاروں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا عوام علاقہ کا مغلورہ نالہ پر پل کی تعمیر شروع کرنا کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر برنالہ روذ پر مغلورہ کے مقام پر واقع برساتی نالہ جو اس سے قبل کئی انسانی زندگیاں نگل چکا ہے پر 6 ماہ قبل پل بنانے کی منظوری دی گی اور پل کی تعمیر کیلئے محکمہ شاہرات بھمبر نے ٹھیکہ جاری کر دیا جس پر تا حال کام شروع نہ ہو سکا پل کی عدم تعمیر کے باعث گذشتہ 1 ماہ سے جاری شدید بارشوں کے باعث تحصیل برنالہ اور تحصیل بھمبر کے قصبات ، دھندڑ ، مغلورہ، پتھو رانی، سلاواں کا رابطہ بھمبر سے کٹ کر رہ گیا ہے گذشتہ 2 روز کی موسلا دھار بارش کے باعث نالہ میں آنے والی طغیانی کے باعث ہزاروں مسافر بھمبر سکول و کالجز جانے والے طلباء و طالبات اور مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینس گاڑیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس موقع پر عوام علاقہ نے کہا کہ برنالہ سے کامیاب ایم ایل اے حکومت وزیر چوہدری پرویز اشرف نے بھی مذکورہ پل کی جلد تعمیر کا وعدہ کیا لیکن ابھی تک عملدرآمد نہ ہو سکا جس پر پورے علاقے کو شدید تشویش ہے عوام علاقہ نے حکومت آزاد کشمیر کے اعلیٰ حکام اور محکمہ شاہارات کے ذمہ دران سے پل پر کام شروع کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تحریک انصاف کی برنالہ میں کامیاب ریلی میں موجود نوجوانوں اور عوام علاقہ کی بھر پور شرکت نے برنالہ میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا آئندہ الیکشن میں ملک عبدالمالک اعوان کامیابی حاصل کر کے برنالہ کے اندر لوٹ کھسوٹ اور تعصب کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دینگے برنالہ کے نوجوانوں اور عوام علاقہ کی تحریک انصاف میں جوق در جوق شمولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں ان خیالات کا اظہار برنالہ کی معروف سماجی شخصیت ملک طیب افتخار اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ یکم مارچ کو امیدوار اسمبلی حلقہ برنالہ ملک عبدالمالک اعوان کو تحریک انصاف میں شمولیت پر جس والہانہ انداز میں برنالہ کے عوام نے خوش آمدید کہا ہے اور ریلی میں جس جوش و جذبے کا مظاہرہ ہوا اس سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ عوام برنالہ تبدیلی چاہتے ہیں اور لوٹ کھسوٹ کی سیاست سے چھٹکارا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ برنالہ کے نوجوان عبدالمالک اعوان کے ساتھ ہیں آئندہ الیکشن میں حلقہ برنالہ سے جیت عبدالمالک اعوان کی ہو گی اور وہ برنالہ کے عوام کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے برنالہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کے حقوق کی بھر پور جدوجہد کرینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اٹلی کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد اسلم کے بھائی اور مسلم لیگ ن اٹلی کے جنرل سیکرٹری چوہدری مقصود اسلم کے چچا چوہدری محمد اکرم مرحوم کی رسم چہلم کی تقریب گذشتہ روز ہیون پیلس ہوٹل بھمبر میں منعقد ہوئی رسم چہلم کی تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری دلدار غوث نے جبکہ نعت شریف پیر علمدار شاہ نے پیش کی جبکہ علامہ پروفیسر امین الدین ، مولوی انور بنڈالہ والے نے خصوصی خطاب کیا پروگرام کے آخر میں مولانا غلام رسول جلالی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی رسم چہلم میں چوہدری محمد اسلم اٹلی والے، چوہدری غلام رسول، چوہدری محمد تاج، چوہدری خالد شریف، چوہدری ظفر، یاسر اشرف، چوہدری زاہد اکرم، چوہدری جنید اکرم، چوہدری ادریس کڈیالوی، چوہدری ظفر کڈیالوی، سٹی صدر مسلم لیگ نون حاجی محمد رفیق تھوتھال، چوہدری ظہیر الدین بابر، ڈی پی راجہ عبدالخالق، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر راجہ شاہد انور، ذبیح اللہ بٹ، چیئرمین نذیر برکت، ماسٹر محمد اکرم مقدم، سابق صدر انجمن پٹواریاں چوہدری محمد رزاق، چیئرمین KDF چوہدری ظفر اقبال، چوہدری آصف یوسف، چوہدری عتیق الرحمان برسالوی، چوہدری زبیر شفیع، ڈاکٹر نعیم اسلم، راجہ غفار گوگا، سنیئر صحافی چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، چوہدری سلیم ساگر، جہانگیر احمد پاشاسمیت سینکڑوں شہریوں ، تاجروں ، عوام علاقہ اور عزیز و اقارب نے شرکت کی بعد ازاں دعائے ختم حاضرین لنگر پیش کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ کی غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلروں کے خلاف کارروائی سنگم روز بیوٹی اور نفیس بیوٹی پارلر کو سیل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بھمبر کی ہدایت پر بھمبر میں قائم غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود، ڈی ایس پی بھمبر چوہدری محمد رفیق نے پولیس نفری کے ہمراہ بیوٹی پارلرز کی چیکنگ کی بیوٹی پارلرز کے مالکان سے پوچھ گچھ کی اور ان کے کاغذات چیک کیے اس دوران سنگم بیوٹی پارلر، روز بیوٹی پارلر اور نفیس بیوٹی پارلر کے مالکان اپنے رجسٹریشن کے کاغذات نہ پیش کر سکے جس بناء پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر نے تینوں بیوٹی پارلرز کو سیل کر دیا اور رجسٹریشن کروائے بغیر بیوٹی پارلرز کھولنے سے منع کر دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بیوٹی پارلرز کے مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ کسی ایسی خاتون کو انٹرنٹین نہ کریں جس کو وہ نہیں جانتیں یا وہ کہیں باہر سے آئی ہوئی ہے پارلر ز پر آنے والے حضرات کا باقاعدہ ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ زون کے صدرچوہدری غلام حسین نے کہا کہ کشمیری مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں پاک بھارت مذاکرات میں کشمیریوں کو شامل کئے بغیر اگر کوئی فیصلہ ہوا تو ا س کو کشمیر ی قوم کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریگی برطانیہ اور دیگر ممالک میں مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی حق و صداقت پر مبنی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور مسئلہ کشمیر کو سیا سی اور سفارتی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا بھر پو ر کردار ادا کررہے ہیں اور جب تک مکمل آزادی نہیں حاصل ہوتی تب تک کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے کشمیر فریڈم موومنٹ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد ہی برطانیہ بھر میں کشمیر فریڈم موومنٹ کی مقامی سطح پر نئی تنظیمیں قائم کی جائیں گی، اس مقصد کے لئے کے ایف ایم کے پرانے ساتھیوں اور نئے شامل ہونے والو ں سے رابطے کئے جائیں گے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے برطانیہ میں آنے والے پارلیمانی الیکشن کے امیداورں کو خطوط بھی لکھے گے ہیں اور بہت جلد کے ایف ایم کا وفد ان سب سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کرے گا اور انکو مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور بھارت کی طرف سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو سامنے لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دے گااجلا س کے آخر پر تما م شہدا کشمیر کے ایصال ثواب اور کشمیر کی آزادی اور سلامتی کے لئے دعا کی گئی ،اجلاس میں ذاہدحسین کلیال، ارشد حسین، راجہ گلزیب ، پرویز بٹ، ارسلان حسین، نصیر لون، نواز حسین، عنصر علی خان کونسلر، سلیم لون ، حاجی عبدالحمید، مسعود رضا،اظہر احمد سمیت دیگر نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ریڈ فائونڈیشن کالج بھمبر کے وائس پرنسپل صفدر شفیق عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ائیر پورٹ پر دوستوں اور عزیز و اقارب نے الوداع کیا تفصیلات کے مطابق وائس پرنسپل ریڈ فائونڈیشن کالج بھمبر صفدر شفیق گذشتہ روز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ائیر پورٹ پر عزیز و اقارب اور دوستوں نے انہیں الوداع کیا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔