اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی جاوید نسیم کی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔
جاوید نسیم نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں پارٹی امیدوار کے بجائے آزاد امیدوار کی تائید کی تھی جس پر تحریک انصاف نے جاوید نسیم کو دو روز قبل شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
جاوید نسیم کے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر انکی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی۔ جاوید نسیم کی برطرفی کا نوٹیفیکشن اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی کو بھیج دیا گیا۔