راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس میں فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں، اندرونی اور بیرونی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور قومی سلامتی کے امور پر غور کیا گیا
جبکہ سرحدوں اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔۔