دوسری سالانہ محفل نور مجسم آج بروز بدھ بعد نماز عشاء ہو گی

Mahfil Naat

Mahfil Naat

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دوسری سالانہ محفل نور مجسم آج بروز بدھ بعد نماز عشاء ہو گی ،معروف نعت خواں حضرات ہدیہ نعت پیش کریں گے، بذریعہ قرعہ اندازی مدنی انعامات دئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عاشقان رسول نعت کونسل کے زیر اہتمام دوسری سالانہ محفل نور مجسم زیر صدارت پیر سید ذاکرسجاد حسین شاہ چشتی کاظمی زنجانی آستانہ عالیہ خانوہارنی تھانہ مصطفی آباد کے قریب ایک میرج ہال میں آج بروز بدھ بعد نماز عشا ہو گی۔

جس میںمحمد آصف چشتی، محمد تیمور مدنی، محمد امین چوہان محبوبی، محمد حسیب قاری، صاحبزادہ پیر سید زین العابدین، مہر ظہیر عباس قادری، محمد مدثر قادری ودیگر نعت خواں حضرات ہدیہ نعت پیش کریں گے، جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد افتخار احمد رضوی ادا کریں گے، محفل نعت کے موقع پر بذریعہ قرعہ اندازی مدنی انعامات دئیے جائیں گے،