کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا قادری نے گرین ٹائون، گولڈن ٹائون اور ملحقہ آبادیوں میںسڑکوں کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہے شاہ فیصل کالونی ،گرین ٹائون اور گولڈن ٹائون سمیت ملحقہ آبادیوں میں سڑکوں کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے خصوصی فنڈز کا اجراء کرکے علاقہ مکینوں کو اذیت سے نجات دلا ئیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت جاری خصوصی صفائی مہم کے معائنے کے لئے گرین ٹائون ،عظیم پورہ اور آصف آباد کا تفصیلی دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر انہوں نے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے حوالے سے جاری انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ گرین ٹائون اور ملحقہ آبادیوں میں صفائی وستھرائی ،صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ بلدیاتی انتظامات بہتر بنا ئے جائیں۔ اس موقع پر گرین ٹائون میں اسپرے وہیکل مشین میں جراثیم کش ادویات ڈال کرانسداد ڈینگی مہم اور عظیم پورہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اس موقع پر گرین ٹائون اور اصف آباد میں علاقہ عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔
انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر عوام نے علاقائی سطح پر درپیش مسائل سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو آگاہ کیا عوامی شکایات سننے کے بعد حق پرست ایم پی اے نے بلدیاتی افسران اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو گرین ٹائون اور ملحقہ آبادیوں میں صفائی وستھرائی فراہمی ونکاسی آب کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا کر صحت مند معاشرہ قائم کیا جاسکتا ہے انہوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے مہم تیز کیا جائے اور گلیوں اور محلوں کی سطح پر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے۔