قائد آباد خوشاب روڈ پر ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق

Traffic Accident

Traffic Accident

قائد آباد (جیوڈیسک) نجی کمپنی کی میانوالی سے سرگودھا جانے والی بس نے تیز رفتاری کے باعث رکشا کو ٹکر مار دی جس سے بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔

جاں بحق افراد کے ورثا نے مشتعل ہو کر میانوالی خوشاب روڈ بلاک کر دی۔ مظاہرین نے بس کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے اسے آگ لگا دی۔ اس دوران ڈرائیور بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔