خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ عرب فوجی اتحاد کے قیام پر غور

Arab Coalition

Arab Coalition

لندن (جیوڈیسک) مشرق وسطی میں بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ عرب فوجی اتحاد کے قیام پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ، مشترکہ عرب فوجی اتحاد کے قیام کا مقصد نہ صرف شدت پسند تنظیم داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کرنا ہے بلکہ خطے کے تمام عرب ممالک کو درپیش سیکورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنا بھی ہے۔

اس سلسلے میں عرب لیگ کا اجلاس اس ماہ کی 28 تاریخ سے مصر میں منعقد ہورہا ہے۔ اجلاس کے بنیادی ایجنڈے میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام عرب ممالک کو متحد کرنا بھی شامل ہے اور مصر کے صدر عبدالفتح السیسی تمام عرب ممالک پر زور دے چکے ہیں کہ وہ مشترکہ عرب فوجی اتحاد میں شامل ہوجائیں ۔