ابوجا (جیوڈیسک) چاڈ کی افواج نے شمال مشرقی نائیجیریا میں داخل ہو کر دکوا شہر کو بوکو حرام کے شدت پسندوں سے آزاد کرالیا تاہم جنگجوؤں کی کارروائی میں سیکڑوں شہری مارے گئے۔
چاڈ کے فوجی ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بوکو حرام کے زیر تسلط علاقے دکوا کو جب آزاد کرایا تو اس دوران شکست خوردہ جنگجوؤں نے شہریوں پرحملے شروع کدیئے جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد مارے گئے۔
بوکوحرام کے شدت پسندوں نے زیادہ تر ان شووا قبائلیوں کو نشانہ بنایا جن کی اکثریت چاڈ افواج میں شامل قبیلے سے تعلق رکھتی ہے جب کہ حملوں کے دوران بعض افراد محفوظ علاقوں میں منتقل ہو گئے۔
دوسری جانب نائیجیریا کی افواج نے کونڈوگا کے علاقے میں کارروائی کرکے بوکو حرام کے 70 جنگجوؤں کو ہلاک کرکے ان کا ایک بڑا حملہ پسپا کر دیا ہے۔