اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بل گیٹس نے ٹیلی فون کیا اور خیبر پختونخوا میں صحت کا انصاف مہم کی تعریف کی۔ بل گیٹس نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق چیئرمین بل گیٹس فاونڈیشن نے آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردی پر اظہار افسوس کیا۔ بل گیٹس نے خیبرپختونخوا میں صحت کا انصاف مہم کی کامیابی پر مبارکباد دی اور انسداد پولیو کی کوششوں کو سراہا۔
عمران خان نے کہا کہ صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب خیبر پختونخوا پولیو سے پاک ہوگا۔