بلوچستان : زیارت میں برفباری جاری، دیگر موسم سرد و خشک

Snow

Snow

کوئٹہ (جیوڈیسک) وادی زیارت اور قریبی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے ،بلوچستان کے دیگر علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں چمن، پشین، کان مہتر زئی سمیت بیشتر علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں، وادی زیارت اور قریبی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔

مالاکنڈ ڈویژن میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے، ہزارہ ڈویژن میں مانسہرہ میں گزشتہ رات کی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کے بعد موسم سرد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، مردان، پشاور، باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔