نیپئر (جیوڈیسک) پاکستان نے یو اے ای کو کامیابی کیلئے 340 رنز کا ہدف دیا ہے، عمر اکمل کے بعد کپتان مصباح الحق بھی لانگ آن بائونڈری پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔
انہوں نے شاندار 65 رنز بنائے، مصباح الحق کے آئوٹ ہونے کے بعد شاہد آفریدی نے کور پوائنٹ پر چھکا لگا کر ون ڈے کیرئیر میں اپنے آٹھ ہزار رنز بھی مکمل کر لئے ہیں، قومی ٹیم نے یو اے ای کو کامیابی کیلئے 340 رنز کا ہدف دیا ہے۔
احمد شہزاد نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، وہ 93 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوگئے اور اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے، حارث سہیل نے 70 اور صہیب مقصود نے 45 رنز کے ساتھ سکور میں اپنا حصہ ڈالا۔
یو اے ای کی جانب سے گوروگے سب سے کامیاب بائولر رہے جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ محمد نوید نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔