این اے 118دھاندلی کیس، لیگی امیدوار سے جواب طلب

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) کاظم علی ملک پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 سے متعلقہ دھاندلی کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔ فاضل ٹربیونل نے آئندہ پیشی پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حامد زمان کی جانب سے دائر ایک متفرق درخواست پر (ن) لیگ کے امید وار ملک ریاض سے جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ این اے 118 کے 211 پولنگ بیگز میں موجود ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرائی جائے۔ یاد رہے کہ الیکشن ٹربیونل میں تحریک انصاف کے حامد زمان نے انتخابی عذر داری دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ گزشتہ برس عام انتخابات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے امید وار ملک ریاض نے کامیابی کے لئے دھاندلی کا سہارا لیا تھا لہذا مذکورہ حلقے کے انتخابی ریکارڈ کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔