کراچی: کورنگی میں فائرنگ سے ہائیکورٹ کا وکیل جاں بحق

Firing

Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سندھ ہائیکورٹ کا ایک وکیل جاں بحق ہو گیا ہے۔ مقتول ایک سیاسی جماعت کی جانب سے لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق کورنگی نمبر ڈیڑھ میں فارقی پلیہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار علی حسنین شاہ بخاری جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے قریب مقتول سندھ ہائیکورٹ کے وکیل تھے اور ایک سیاسی جماعت کے کراچی میں لاپتہ کارکنوں کے کیسز کی پیروی کرتے تھے۔ مقتول کی لاش جناح اسپتال لائی گئی، ڈاکٹروں کے مطابق اسے نائن ایم ایم پستول کی گولیاں ماری گئی، سولجر بازار کے علاقے میں لسبیلہ چوک کے قریب سے ایک ناجوان کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔