پخارا (جیوڈیسک) نیپال کے شہر پخارا میں کھیلی گئی ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سری لنکا کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ کا سکور چھ صفر رہا۔
سٹار کھلاڑیوں حمزہ، نصرت اور بلال نے 2،2 گول سکور کئے۔ ایونٹ میں قومی ٹیم ناقابل شکست رہی۔ چیمپئن ٹیم فیڈریشن کے چیئرمین طارق محمود کی سربراہی میں چار مارچ کو وطن واپس پہنچے گی۔