ہیلنسکی (جیوڈیسک) فن لینڈ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے ہے سزا کا معیار کچھ الگ ہے، جو ہوگا جتنا امیر اس پر کیا جائیگا اتنا ہی جرمانہ۔
فِن لینڈ میں رائمہ کوئسالہ Reima Kuisla نامی شخص کو حدِ رفتار سے زائد رفتار میں گاڑی چلانے پر 77 ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ اداکرنا پڑا۔رائمہ کوئسالہ کو 80 کی بجائے 103 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر یہ جرمانہ ہوا۔فن لینڈ کی ایک پالیسی ہے جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پر اس کی آمدنی کے مطابق جرمانہ کیا جاتا ہے،تو جتنی آمدنی ہو گی جرمانہ بھی اتنا ہی ہو گا۔