بھارت: مہاراشٹرا میں بیل ذبح کرنے پر پابندی‘ صدر نے بل پر دستخط کر دئیے

Pranab Mukherjee

Pranab Mukherjee

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی صدر پرناب مکھرجی کی جانب سے ایک بل پر دستخط کے بعد ریاست مہاراشٹر میں بیل ذبح کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ریاست میں پہلے ہی گائے کو ذبح کرنے پر پابندی عائد ہے جبکہ اس بل کو 1995 میں مہاراشٹرا کی اسمبلی میں منظور کیا گیا تھا جو اب صدر کے دستخط کے بعد قانون بن گیا ہے۔

اس سے قبل بیلوں کو ذبح کرنے پر ایک سرٹیفکیٹ کے بعد اجازت مل جاتی تھی۔