کراچی : ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن کے ہمراہ کورنگی کے مختلف ماڈل پارکوں کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ فوکل پرسن کورنگی زون محمدمبین صدیقی ، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس خالد وہاب اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے اورموقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہد ایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی میں واقع ماڈل پارکس اور دیگر پارکس اور اس کے ساتھ ساتھ کورنگی زون کی تمام شاہرائوں کی گرین بیلٹس کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ پارک کی تعمیر ومرمت کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں تاکہ علاقے کے لوگوں کو صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول میسر آسکے پارکوں میں نئے پودے لگائیں جائیں اور گھاس کو برابر کیا جائے گرل پر رنگ وروغن کیا جائے اور گرین بیلٹس کی گھاس کو مزید ہرا بھرا کیا جائے تاکہ بلدیہ کورنگی خوبصورت اور ہرا بھرا نظر آئے اور کورنگی کی عوام کو صحت افزا اور خوبصورت ماحول میسر آئے جہاں وہ اپنے فرصت کے لمحات کو انجوائے کرسکیں لہذا انھیں بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحی ہے۔
موقع پر موجود عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاہم کورنگی کے عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لارہے ہیںاسی لئے تمام یونین کونسلوں میں ماڈل پارکس کی تعمیر اور صحت وصفائی کے کاموں کوترجیحی بنیادوں پر انجام دیا جارہا ہے اور انتظامیہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت مند تفریحی سہولت کی فراہمی کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میںہر یو سی میں بلا امتیاز وتفریق عوام کی خدمت کررہے ہیں اورصحت مند ماحول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔