کراچی : شاہ فیصل زون میں خصوصی صفائی مہم کے دوران گرین ٹائون، گولڈن ٹائون، موریہ خان گوٹھ اور ریلوے ٹریک کے اطراف سمیت ملحقہ آبادیوں سے سینکڑوں ٹن، کچرا، ملبہ اور مٹی کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے سیاسی و سماجی رہنمائوں علاقہ معززین و عمائدین اور عوام سے اپیل کی ہے کہ علاقائی سطح پر صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت “صاف ۔سرسبز اور پرامن سندھ مہم “کے حوالے سے جاری خصوصی صفائی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے افسران و عملے کو تاکید کی ہے کہ صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں گرین ٹائون اور گولڈن ٹائون میں صفائی و ستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کے معائنے کے موقع پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے تعاون سے گرین ٹائون اور گولڈن ٹائون میں عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے صفائی وستھرائی کا مثالی نظام قائم کیا جائیگا۔
اس موقع پر عوام نے علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کو پیش کی جس پر انہوں نے موقع پر موجود افسران کو فوری طور پر عوامی شکایا کا ازالہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ صفائی اور پارکس کو ہدایت کی کہ گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون اور ریلوے ٹریک کے اطراف صفائی وستھرائی کے ساتھ سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے محکمہ انسداد تجاوزات اور بلڈنگ اینڈ روڈ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے کے ساتھ شاہراہوں پر آویزاں بینرز ہٹا نے کے حوالے سے موثر انداز میں مہم چلائی جائے۔