آئی ایس آئی پاکستان کی سلامتی کا ضامن خفیہ دفاعی ادارہ ہے: امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے چیئرمین امیر پٹی ‘ کشمیر میں خفیہ طور پر بھارتی فوج کی تعیناتی کے ذریعے پاکستان کی جانب پیش قدمی کرنے کے بھارتی فوج کے منصوبے کو خاک میں ملانے پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی توصیف و شکر گزاری کرتے ہوئے تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین محمد فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ جنرل سیکریٹری راجہ محمد انور ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ اقبال چاند‘میڈم انیتا اور تبسم نازنے کہا کہ آئی ایس آئی پاکستان کی سلامتی کا ضامن وہ خفیہ دفاعی ادارہ ہے جو وطن عزیز اور عوام کو اندرونی و بیرونی سازشوں سے محفوظ بنانے میں اپنا کردار انتہائی فعال انداز سے ادا کر رہا ہے۔

دنیا بھر میں پاکستان کے مفادات کے تحفظ کا بھی ضامن ہے دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی 17فیصد سے بڑھا کر 27فیصد کرنے کے حکومتی فیصلے اور پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی کی جانب سے اراکین اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ اور الاونسز میں سو فیصد اضافے کی سفارش کی مذمت کرتے ہوئے امیر پٹی نے کہا کہ حکومت عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال کر ہارس اراکین اسمبلی پر نوازشات کے ذریعے خفیہ ہارس ٹریڈنگ کررہی ہے جبکہ سینٹ انتخابات کے موقع پر اس قسم کی سفارشات نہ تو جمہوری عمل ہے اور نہ ہی قومی و عوامی مفاد میں ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کیلئے شیڈول کی طلبی کو سراہتے ہوئے امیر پٹی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس بار فوری انتخابات کیلئے شیڈول کی عدسم فراہمی پر عدلیہ کاآئینی و قانونی حق و فریضہ ہے کہ وہ شیڈول فراہم نہ کرنے والی قومی وصوبائی حکومتوں کو رخصت کر دے۔