بھارتی عدالت نے ملکہ شراوت کی فلم ڈرٹی پالیٹکس پر پابندی لگادی

Malika

Malika

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی عدالت نے بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ ملکہ شراوت کی نئی فلم ڈرٹی پالیٹکس کی ریلیز پر پابندی عائد کردی ہے۔

بھارتی ریاست بہار کی پٹنہ ہائی کورٹ میں ملکہ شراوت کی نئی فلم کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ملکہ شراوت نے بھارتی پرچم کو اپنے جسم پر لپیٹا ہوا ہے جس سے ترنگے کی بے توقیری ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ فلم میں کچھ ایسے مناظر ہیں جو انتہائی قابل اعتراض ہیں۔

عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ قابل اعتراض مناظر نکالنے تک ڈرٹی پالیٹکس کو ریلیز نہ ہونے دیا جائے۔ واضح رہے کہ ڈرٹی پالیٹکس میں بھارت کے تاریک سیاسی پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے اور یہ فلم 6 مارچ کو ریلیز ہونی تھی۔