سبی (محمد طاہر عباس) بسلسلہ سالانہ سبی میلہ 2015 کل پاکستان محفل مشاعرہ آج منعقد ہو گی حسب روایت سبی کا سالانہ میلہ اس سال بھی روایتی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے جس کا آغاز 7 مارچ سے ہو گا۔
اس سلسلے میں مختلف پروگرام ترتیب دیے گئے ہین جس میں محفل مشاعرہ کا پروگرام بھی شامل ہے میلے کے آغاز سے قبل ابتدائی طور پر کل پاکستان محفل مشاعرہ آج بمورخہ 05مارچ بوقت 8بجے شب بمقام جرگہ ہال آڈیٹوریم منعقد ہوگی جسمیں ملک بھر کے نامور شعراء کرام شرکت کریں گے محفل مشاعرہ کے آرگنائزر محمد عظیم عظمی نے کہا کہ محفل مشاعرہ کی تمامتر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔