3 مسلمانوں کے قاتل کریگ ہگس کو پھانسی دی جائے، امریکی اٹارنی جنرل

Craig Higgs

Craig Higgs

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی اٹارنی جنرل نے 3 مسلمانوں کے قاتل کریگ ہکس کے لیے پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کیرولائنا کے اٹارنی کا کہنا ہے کہ 10 فروری کو 3 مسلمانوں کا بہیمانہ قتل کرنے والے ملزم کریگ کیلیے پھانسی کی سزا تجویز کی جائے۔

وفاقی تحقیقاتی بیورو نے بھی اپنی تفتیش میں قتل کی اس واردات کے پس پردہ نفرت اورنسل پرستی جیسے عوامل کی چھان بین میں تیزی پیدا کردی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں 2006 سے متعلقہ ریاست میں سزائے موت کا قانون کالعدم قرار دیا جا چکا ہے۔