لیبیا میں داعش کے قدم جمانے کے امکانات بہت زیادہ ہیں: اقوام متحدہ

Bernardino Leon

Bernardino Leon

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک میں سلامتی کونسل کو بریفنگ میں خصوصی ایلچی برنارڈینو لیون نے کہا کہ داعش سمیت دوسری دہشتگرد تنظیمیں لیبیا میں سرگرم ہیں۔

سیاسی عدم استحکام اور خانہ جنگی کی وجہ سے لیبیا میں داعش کے قدم جمانے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

انہوں نے لیبیا کی جانب سے اقوام متحدہ سے اسلحہ کی سپلائی پر عائد پابندی فوری اٹھانے کے مطالبے کی حمایت بھی کی۔