وقار نے آسٹریلوی وکٹوں پر سرفراز کی تکنیک کو غلط قرار دیدیا

Waqar Younis

Waqar Younis

نیپیئر (جیوڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے پاکستانی فاسٹ باؤلنگ اٹیک کو اس ورلڈ کپ کا سب سے بہترین باؤلنگ اٹیک قرار دے دیا۔وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ بڑے فرق سے جیتنا چاہتی تھی لیکن محمد عرفان کے ان فٹ ہونے کے سبب یہ ممکن نہ ہوسکا، پھر بھی وہ اس جیت سے خوش ہیں۔

انہوں نے کہا جنوبی افریقہ کے خلاف اگلا میچ پاکستان کے نقطہ نظر سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہ کر نے کے سوال پر وقار یونس نے کہا سرفراز احمد کی تکنیک یہاں کی وکٹوں کے اعتبار سے درست نہیں ہے انہیں اوپنر کے طور پر کھلا کر ان کا کیر یئر داؤ پر نہیں لگایا جاسکتا وقار یونس نے یونس خان کے بارے میں کہا کہ اس ورلڈ کپ میں ان کا کردار ابھی ختم نہیں ہوا۔