خضدار میں گاڑی الٹنے سے چار افراد زخمی

Khuzdar

Khuzdar

خضدار (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی الٹنے سے چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر جیپ الٹنے سے چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں پر زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔