آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں شمع اسپورٹس اور کلری اسٹار کی کامیابی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ عثمان آباد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں دو مزید میچوں کے فیصلے ہو گئے کھیلے گئے پہلے میچ میں شمع اسپورٹس نے مد مقابل ینگ ہنگورہ کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیدی۔

شمع اسپورٹس کی جانب سے محمد انور نے خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا نے میں اہم کردار ادا کیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کلری اسٹار نے ینگ جمال لانڈھی کو 5-1سے زیر کردیا۔

دوران کھیل کلری اسٹار کے کھلاڑی تنویر مجید نے ریفری کے ساتھ بد تمیزی کی جس پر ریفری نے انہیں ریڈکارڈ کا سامنا کراتے ہوئے گرائونڈ بدر کردیا بعد ازاں ٹورنامنٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے کلری اسٹار کے کھلاڑی تنویر مجید کو ریفری کے خلاف بدتمیزی کرنے پر پورے ٹورنامنٹ میں کھیلنے پر پابندی عائد کردی کھیلے گئے۔

میچوں میں ریفری کے فرائض محمد اختر ،محبوب الرحمن ،گلفام ،فرید ،کاشف اور علی حیدر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد ناصر اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔