انگلش پریمیئر لیگ ، سوانسی کے سٹرائیکر شدت غم سے بے ہوش ہوگئے

Swansea Stryker Grief Unconscious

Swansea Stryker Grief Unconscious

لندن (جیوڈیسک انگلش فٹبال پریمئیر لیگ میں سٹرائیکر ٹیم کی ہار کو برداشت نہ کر سکا اور غم سے نڈھال گراؤنڈ میں گر کر بے ہوش ہو گیا۔

لندن میں انگلش پریمئیر لیگ کے میچ میں سوانسی اور ٹوٹنم کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، میچ کے اختتامی لمحات میں ٹوٹنم ٹیم کو تین دو کی برتری حاصل تھی کہ سوانسی ٹیم کے فرانسیسی سٹرائیکر بافٹیمبی گومز کھیل کے دوران اچانک گراؤنڈ میں گر پڑے جس کے بعد انہیں فوری جلد ہی سٹریچر پر لٹا کر طبی مدد کی گئی۔

انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ٹیم ذرائع کے مطابق کھلاڑی کی حالت پہلے سے بہتر ہے ۔ گومز اس سے پہلے بھی 2009 میں میچ کے دوران گراؤنڈ میں گر کر زخمی ہو گئے تھے۔