محکمہ کسٹم کی کارروائی، 4342 کچھووں کی سمگلنگ ناکام بنا دی

Turtles

Turtles

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے 4342 نایاب کچھوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔ کسٹم نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کا دعویٰ کیا ہے۔

محکمہ کسٹم نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے نایاب کچھووں کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا ہے ۔ ایڈیشنل کنٹرولر کسٹم عرفان جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کچھوے چین اورہانگ کانگ سمگل کیے جا رہے تھے ، ایک کچھوے کی مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے ہے۔ جبکہ کارروائی میں کلئیرنگ ایجنٹ کمپنی کے ایجنٹ کو حراست میں لے لیا۔

عرفان جاوید نے کہا کہ اگر یہ کچھوے بیرون ملک پہنچ جاتے تو ملک کی بڑی بدنامی ہوتی ۔ عرفان جاوید نے دعوی کیا کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سمگلنگ ہے جسے ناکام بنایا گیا ہے ۔ عرفان جاوید کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر کے لئے سمگلنگ آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے۔