نیویارک میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی چھٹیاں تعلیمی کیلنڈرمیں شامل

USA Eid Vication

USA Eid Vication

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست نیویارک میں عید الفطر اور عید الاضحی کی چھٹیاں تعلیمی کیلنڈر میں شامل کرلی گئیں۔

امریکی ریاست نیویارک میں عید الفطر اور عید الاضحی کی چھٹیاں تعلیمی کیلنڈر میں شامل کرلی گئیں۔ مسلمان طلبا کو اب اپنے دو بڑے تہوار منانے کے لئے اسکولوں سے چھٹیاں نہیں لینی پڑیں گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاست نیویارک کے تمام شہروں میں، عید الفطر اور عیدالاضحی کے موقع پر اسکولوں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیویارک کے مئیر بل ڈی بلاسیو کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی جاسکے۔اس فیصلے پر مسلم طلبہ و طالبات خوش ہیں۔اس سے قبل انہیں عیدوں پر اسکولوں سے چھٹی لینی پڑتی تھی جس کی وجہ سے اکثر تعلیم کا بھی حرج ہوتا تھا۔