پیرمحل کی خبریں 5/3/2015

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) 10 لاکھ سر کی انعامی رقم والا اشتہاری ملزم گرفتار تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس کو اغواء برائے تاوان میں ملوث اشتہاری ملزم ناصر جاوید ولد فلک شیرنے 2010ء میں نواحی گائوں 745گ ب کے عدیل کاشف ولد نواز کو اغواء کرنے کے بعد 10لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعداس کو گھر والوں کے حوالے کردیا اور تھانہ پیرمحل پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا مقدمہ میں اشتہاری ہو نے پر حکومت کی طرف اس کے سر کی انعامی رقم 10لاکھ روپے رکھی تھی ڈی ایس پی سرکل کمالیہ جاوید انور کی قیادت میں چھاپہ مارکر ملزم کو نامعلوم مقام سے گرفتار کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل شورکوٹ کینٹ جڑانوالہ لاہور سیکشن پر خستہ حالت ریلوے لائن کھٹارا انجن پسنجر ٹرینیں شہری محفوظ اور سستے سفر سے محروم تفصیل کے مطابق پیرمحل شورکوٹ کینٹ جڑانوالہ لاہور سیکشن پر دن رات میں چار ٹرینیں روزانہ ہزاروں مسافروں کو لے کر آتی جاتی تھی چار ٹرینیں جن میں دو اپ اور دوڈاؤن جوکہ دن اوررات کے وقت آتی اورجاتی ہے جس میں استعمال کیے جانے والے انجن کھٹارا اور بوگیاں خستہ حالت ہونے کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کاسامنا کرناپڑتاہے جن میں سے دوکو بند کردیا جبکہ دوٹرینیں چل رہی ہے سوسال سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود ریلوے لائن کو تبدیل نہ کیا گیا حالانکہ اس روٹ پر شورکوٹ کینٹ چھاؤنی ہونے کے باعث اس ٹریک کوبڑی اہمیت حاصل ہے اس سیکشن پر بعض دیہات ایسے بھی ہے جن کے سفرکا انحصارٹرینوں پر ہے جوکہ ضروریات زندگی کی اشیاء خریدنے کے لیے ٹرین پر سفر کرکے شہروں میں آتے ا ور جاتے ہے جن کو سخت دشواری کا سامنا ہے کسی دورمیں سامان کی ترسیل کے لیے مال گاڑیوں کو اسی روٹ پر گذاراجاتاتھا مگر شکستہ حالت ریلوے لائن کے باعث صرف چار پسنجر ٹرینیں جوکہ تین گھنٹے کاسفر بارہ سے اٹھارہ گھنٹوں میں طے کرتی ہے ٹرینوں کی تعداد قلیل ہونے کے باعث اس روٹ پر 25سے زائد ریلوے اسٹیشن پر تعینات عملہ بے کارہوکررہ گیا ، عوامی حلقوںنے وزیر پاکستان ریلوے سے مطالبہ کیا کہ فی الفوراس سیکشن پرریلوے لائن کی مرمت کرکے تیز رفتارٹرینیں چلائی جائیں یا ملکی خزانے کو بچانے کے پیش نظر اس روٹ کومکمل طور پر بند کردیاجائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کاپیرمحل میں تاریخی اور شاندار استقبال کیاجائے گا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے نوجوان رہنما مہر عمر اللہ سیلم پوری نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ سابق گورنر پنجاب و مرکزی رہنما تحریک انصاف چوہدری محمد سرور کا اپنے آبائی شہر پیرمحل آمد پر شاندار و تاریخی استقبال کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیںانہوں نے کہا کہ کرپشن، ظلم، میرٹ کی پامالی اور نا انصافیوں کیخلاف آواز بلند کرنے پر عمران خان عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے عوام تبدیلی چاہتے ہیں عوام روایتی اور وراثتی سیاستدانوں سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ ان سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا دور ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنی سیاسی فہم و فراست سے نا مساعد حالات کے باوجود ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے مسلم لیگ اور پاکستان کیخلاف ہونیوالی سازشیں دم توڑ رہی ہیں تحریک انصاف میں سیاسی مسافروں کا ٹولہ ہے جس میں ملک کے اندر کوئی مستقبل نہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) پیرمحل سٹی کے جنرل سیکرٹری اسرار احمد پھلوری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دشمن طاقتیں دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں جب دوسری طرف میں نواز شریف اور مسلم لیگ نون کی حکومت دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں نا مساعد حالات کے باوجود افواج پاکستان کے ساتھ ملکر دہشت گردی پر قابو پایا جا رہا ہے انشاء اللہ بہت جلد دہشت گردی ، توانائی بحران ، مہنگائی اور بے روز گاری جسے مسائل پر قابو پا لیا جائیگا مسلم لیگ کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں واضح طور پر کمی کر کے عام اور غریب آدمی کو برائے راست ریلیف فراہم کیا ہے حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ترقیاتی کاموں میں مزید بہتری اور تیزی لا رہی ہے حکومت نے توانائی کے بحران کے خاتمہ کیساتھ ساتھ تعلیمی انقلاب بھی برپا کیا ہے انہوں نے کہا دھرنے کی سیاست کرنے والوں نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے دھرنے والوں کی خیبر پختونخواہ میں اپنی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے تحریک انصاف کوئی سیاسی یا انقلابی پارٹی نہ ہے بلکہ یہ سیاسی مسافروں کا ایک گروپ ہے جس کا پاکستان کے اندر کوئی سیاسی مستقبل نہ ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے مسلم لیگ نے ہی پاکستان بنایا ہے اور مسلم ہی اس کی حفاظت کریگی انشاء اللہ دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہو گی میاں نواز شریف کو ہر میدان میں کامیابی حاصل ہو گی اور مخالفین کو ہر محاذ پر مایوسی اور ناکامی ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) سینٹ انتخابات کے عمل میں حکومت کا دوہرا معیار کھل کر قوم کے سامنے آ گیا ۔روایتی سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مفادات کی خاطرجمہوریت کی تذلیل کر رہی ہیں،پارلیمنٹ کو سپریم کہنے والوں نے پارلیمنٹ کوخریدو فروخت کامرکز بنا دیا ہے دھاندلی سے اقتدار میں آنے والے نمائشی حکمرانوں کی حیثیت قوم پر واضح ہو چکی ہے۔ سینٹ انتخابات میں کھلم کھلی سودے بازی اس بات کا ثبوت ہے کہ ملی بھگت کرنے والی دونوں جماعتیں ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں چاہتیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف پیرمحل سٹی کے صدر ملک ثاقب سہیل نے اپنے ایک بیان میںکہاکہ سینٹ انتخابات کے عمل میں خفیہ رائے شماری کرا کے وفا داریاں بیچنے والوں کو تقویت دی جا رہی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والوں کا کڑا احتساب کرے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جمہوریت کی بقا کی جد و جہد کر رہے ہیں موجودہ کرپٹ نظام اور نام نہاد جمہوریت کے خاتمے تک یہ جدو جہد جاری رہے گی۔