جھنگ: عالمی یوم خواتین کے حوالہ سے گورنمنٹ پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ صحت اور دیگر محکموںمیں کام کرنے والی خواتین ،خواتین سماجی کارکن،طالبات اور انکی مائیں اور دیگر متعلقہ حکام نے خصوصی طورپر شرکت کی۔
سیمینار کے دوران مقررین نے ملکی تعمیرو ترقی میں خواتین کے اہم کردار اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تعلیم اور ہنرمندی سے خواتین معاشی اور سماجی طورپر مضبوط ہو رہی ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ محکمہ صحت میں خصوصی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین مردو کے شانہ بشانہ بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ممتاز، ڈی ایچ اور ڈاکٹر غلام قادر، پرنسپل سکول،اور دیگر نے بھی عالمی یوم خواتین کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔