شرمیلا فاروقی شادی کے دن سندھ اسمبلی جا پہنچیں

Sharmila Farooqi

Sharmila Farooqi

کراچی (جیوڈیسک) شرمیلا فاروقی اپنی شادی کے دن ساری مصروفیت چھوڑ کر مہندی والے ہاتھوں سے ووٹ کاسٹ کرنے سندھ اسمبلی پہنچ گئیں۔

رکن صوبائی اسمبلی شرمیلہ فاروقی زندگی کے حسین دن مصروفیات اور ہلہ گلہ چھوڑ کر شادی کے روز سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے سندھ اسمبلی جا پہنچیں۔ شرمیلا کا کہنا ہے کہ شادی کی خوشی ہے لیکن پارٹی انکی ترجیح ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ شادی کے دن ووٹ کاسٹ کرکے ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا ہے شاید کوئی نہ توڑ سکے۔

انکا کہنا تھا کہ شادی کا دن ویسے لڑکیوں کے لئے بہت خاص ہوتا ہے لیکن اگر وہ ایک سیاسی شخصیت ہو تو ساری خوشیاں اپنی جگہ اپنا قیمتی ووٹ ضائع کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی یہ بات سچ ہے شرمیلا نے ثابت کر دیا۔