چترال : قریبی آبادیوں کے ڈوبنے کا خطرہ

Chitral

Chitral

چترال (جیوڈیسک) دریائے مستوج میں پہاڑی تودہ گرنے سے دریا نے جھیل کی شکل اختیار کرلی ہے، پانی کی سطح بڑھنے سے قریبی آبادیوں کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوچکا ہے۔

چترال کی خوبصورت وادی ناگہانی آفت کے نرغے میں ہے، ریشن کے مقام پر دریائے مستوج میں پہاڑی تودہ گرنے پانی کا بہاؤ تاحال بحال نہیں ہوسکا ہے۔

دریائی پانی جمع ہوکر بہت بڑی جھیل کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے، جس سے اڑیان، ریشن اور گرین لشٹ گاؤں کی سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مقامی افراد ناگہانی آفت سے بچنے کے لیے اپنا سامان سمیٹ کر محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی عدم توجہی بڑی تباہی کا پیشہ خیمہ بن سکتی ہے۔