مہم جو منچلا آتش فشاں کے اُبلتے ہوئے لاوے کے دھانے پہنچ گیا

Volcano

Volcano

لندن (جیوڈیسک) دنیا بھر میں ایسے خطروں کے کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں جو کچھ نیا اور وکھرا کر دکھانے کیلئے اپنی جان جوکھم میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ کرس ہورسلے کا شمار بھی ایسے منچلے نوجوانوں میں کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا جو مہم جوئی کرنے متحرک آتش فشاں پر جاپہنچا۔ ونوٹو جزیرے کے مارکم کارٹر پر آتش فشاں کے اُبلتے ہوئے لاوے کی جھیل کنارے جہاں درجہ حرارت 1150 سیلسیس (2ہزار ڈگری فیرن ہائٹ والے) تھا۔

اس منچلے کا ساتھ دینے بریڈلے ایمبروز اور جیف میکلے بھی موجود تھے جو پہلے بھی اس لاوے پر مارش میلوز روسٹ کرتے دکھائی دے چکے ہیں۔ بلاخوف و خطر 1150سیلسیس(2ہزار ڈگری فیرن ہائٹ والے)لاوے کے دہانے اس برطانوی مہم جو منچلے کا یہ منفرد اسٹنٹ اسکے ساتھی نے اپنے کیمرے کی آنکھ سے عکسبند کرلیا۔