آصف جان صدیقی، عبدالراشد خان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا

کراچی: ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ قطب الدین شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرI کورنگی سراج الدین صدیقی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر II کورنگی محمد وسیم، میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن ، واٹر اینڈ سیوریج کے افسران اور دیگر افسران بھی موجود تھے اس موقع پرانہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ نالے کی صفائی اور سیوریج کے اوور فلو کے خاتمے کے لئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

جن علاقوں میں مین ہولز کے ڈھکن نہیں ا ن پر فوری طور پر ڈھکن لگائے جائیں اور عوامی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ہم نکاسی آب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے عوامی خدمت کی تاریخ رقم کریں گے عوام الناس کی خدمت ہماری اولین ترجیحی اور اولین فرض ہے ہمارے لئے اپنے فرائض اور ذمہ داریوں سے غفلت کا تصور بھی بھی ممکن نہیں عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات پہنچانا پر امن معاشرہ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

جسے کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا انہوں نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت جاری کیں کہ بلدیہ کورنگی میں تمام علاقوں خصوصاًنشیبی علاقوں کا سروے کیا جائے اور اُن علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیکر اسے فوری طور پر درست کیا جائے صفائی کے لئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پرپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور باہمی مشاورت کے ذریعے جہاں ضرورت ہوئی وہاں فوری اقدامات کو برئوے کار لاکر بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Asif Jan Siddiqui Abdul Rashid Khan Chaired Meeting

Asif Jan Siddiqui Abdul Rashid Khan Chaired Meeting