حق سچ لکھنے والوں کو روکنے والے باطل مٹ جاتے ہیں۔ حق سچ کی قلم ہمیشہ رنگ لاتی ہے

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازی خان (شاہد جلبانی سے) حق سچ لکھنے والوں کو روکنے والے باطل مٹ جاتے ہیں۔ حق سچ کی قلم ہمیشہ رنگ لاتی ہے۔ عطائی ڈاکٹر اشرف ملغانی کی جھوٹ پر مبنی چینل ٥ کے تحصیل رپوٹر شاہد جلبانی پر لگائے گئے جھوٹ پر مبنی پر چہ کرانے کی درخواست ایڈیشنل سیشن جج نے خارج کر دی۔گذشتہ روز چینل ٥ کے تحصیل رپوٹر شاہد جلبانی لوگوں موت بانٹنے والے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کروائی اور ان موت گھرسیل ہونے پر عطائی ڈاکٹر آپے سے باہر ہوگئے۔اور کاروائی کروانے پر صحافی شاہد جلبانی پر مختلف جھوٹے الزامات کرانے کوشش کردی جس پر عدالت نے ایف آئی آر کی درخواست خارج کردی۔صحافیوں کی قلم روکنے والے اور صحافیوں کو جھوٹے الزامات میں پھنسانے والے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور ان پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا جائے صحافیوں کا ڈی سی او،اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ۔

تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چینل ٥کی ٹیم نے انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے موت کے سوداگر عطائی اشر ف ملغانی کی خبر چینل ٥ شائع ہوئی کہ اشرف ملغانی نے غلط انجکشن لگانے سے ظالم ڈاکٹر نے عابد بھمبھآنی کی نوجوان بیٹی کو اس نے موت کی میٹھی نیند سلاُ دیا،اور کچھ عرصہ بعد اللہ بچایا بھمبھآنی کی بیوی کوغلط انجکشن کے باعث ایک ہفتہ ہسپتال میں ظالم عطائی ڈاکٹراشرف ملغانی کے خرچہ پر داخل رہی ۔کچھ عرصہ بعد والدین اور عزیزو اقارب کی دعائوں سے اللہ بچایا بھمبھآنی کی بیوی ٹھیک ہوگئی۔میڈیا اس عطائی ڈاکٹر کے خلاف میڈیا میں خبریں نشر ہوئیں ۔ای ڈی او ہیلتھ نے فور ی طور پر ڈی ایچ او قاسم ملک،اور ڈرگ انسپیکٹر ذوالفقارگوپانگ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا۔کوٹ چھٹہ کے علاقے بستی یاقی میں جب محکمہ صحت کی ٹیم کلینک پر پہنچ کر کلینک میں چھاپہ مارا توکلینک پر ممنوعہ ادویات اور استعمال شُدہ سرنجیں برآمد کیں۔اس موقع پر علاقہ کی کثیر تعد اد جمع ہوگئی۔جنہوں نے محکمہ صحت اور چینل ٥ اورروزنامہ اعلانِ سحر کی ٹیم کی کاوش کو خوب سراہا۔عطائی ڈاکٹر اشرف ملغانی کا موت کا گھر محکمہ صحت نے فوری طور پر سیل کرکے اس کا چالان ڈرگ کورٹ میں بھیجوادیا۔جس کی رنجش پر عطائی ڈاکڑ اشرف ملغانی نے ڈی پی او ،ڈی ایس پی اور تھانہ کوٹ چھٹہ میں صحافی شاہدخان جلبانی کے خلاف جھوٹے الزامات میں پھنسوانے کے لئے درخواستیں دی۔ابھی درخواستیں چل رہی تھیں کہ عطائی ڈاکٹر نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں اندارج ِمقدمہ کی رِٹ دائر کردی۔شاہد خان جلبانی کے وکیل ایڈوکیٹ سردار طاہر خان ایوب احمدانی نے عطائی ڈاکٹر خلاف تما م ثبوت فراہم کر دئیے۔

جس کی بنا پر ایڈیشنل سیششن جج نے رٹ خارج کردی۔اس موقع پر صحافیوں کا کہناتھاکہ حق سچ لکھنے والوں کو روکنے والے طاطل مِٹ جاتے ہیں۔حق سچ کی قلم ہمیشہ رنگ لاتی ہے۔تما م سینئر صحافیوں فخر زمان لکھیر،حبیب سرور،رئوف چنگوانی،رانا احتشام ،ذوالفقار کنول ،حاجی محمد عارف چانڈیہ ،ڈاکٹر رحمت سرور،کا کہناتھا کہ ڈی پی او ڈیرہ غازی ،وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ عطائی ڈاکٹر اشرف ملغانی کے خلاف فوری طورہتک عزت کا مقد درج کیا جائے۔ اور ایسے موت بانٹنے والے عطائی ڈاکٹر اشرف ملغانی کو کیفرِکردار تک پہنچایا جائے۔

شاہد جلبانی چینل ٥ کوٹ چھٹہ
Shahidjalbani673@gmail.com
03467358255